اشتہار

سری لنکا کا چین کو 1 لاکھ بندر فروخت کرنے کا اعلان، وجہ حیران کن

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سخت معاشی مشکلات سے دوچار ملک سری لنکا نے اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بندر فروخت کرنے پر غور شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے چین کو اپنے بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر زراعت مہندا امرویرا نے اس متعلق بتایا کہ چین کو 1 لاکھ بندر فروخت کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ہمارے جنگلوں میں 30 لاکھ بندر ہیں جو کہ ایک بڑی تعداد ہے۔

- Advertisement -

مہندا امرویرا نے بتایا کہ یہ بندر زراعت اور فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں جس کے براہ راست اثرات ملکی معیشت پر پڑتے ہیں، چین ان بندروں کو اپنے چڑیا گھروں میں رکھنے کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب لوگوں کو خدشہ ہے کہ چین ان بندروں کا گوشت استعمال کر سکتا ہے تاہم سری لنکن وزیر نے ایسے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ چین یہاں بندروں کو پکڑنے اور انہیں لے جانے کے اخراجات خود اٹھائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں