ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

فائنل میں پہنچنے پر سری لنکن کپتان نوجوان کھلاڑیوں کی فائنٹگ اسپرٹ کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے کپتان دسن شناکا نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے پر اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ایونٹ میں اس کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ملکی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس شیئر کی گئی ہے، جس میں دسن شناکا کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے صحیح وقت پر مومینٹم حاصل کیا ہے۔ ہمارے لڑکے شدت سے چاہتے تھے کہ ملک کے لیے کچھ کر دکھائیں۔

انھوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم اس ایونٹ میں انڈر ڈاگ تھے، اس لیے ہر کوئی اتنے بڑے اسٹیج پر پرفارم کرنا چاہتا تھا۔ نوجوان دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ ان میں کیا کچھ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

- Advertisement -

شناکا نے سپرفور مرحلے میں بھارت سے ہونے والے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 10 اوورز کے بعد ہم نے بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے اس میچ میں کافی عمدہ پرفارمنس دکھائی۔

سری لنکن کپتان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی ٹیم صرف بھارت سے ہاری ہے۔ تاہم انھوں نے بھارت کے خلاف ٹیم کی فائنٹگ اسپرٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویلالاگے کی پانچ وکٹیں اور اسالانکا کے چار وکٹوں نے انڈیا کو 213 تک روکنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس پر ان کی تعریف بنتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل کل 17 سمبتر کو کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول جہاں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بھارت ٹرافی کے لیے ایک دوسرے کے حوصلے آزمائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں