اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سری دیوی کی آخری فلم کون سی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سپراسٹار سری دیوی آخری بار کنگ خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس  جہان فانی سے کوچ کرنے والی سری دیوی آخری بار شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں جلوہ گر ہوں گی.

معروف ہدایت کار آنند ایل رائے کی اس میگا بجٹ فلم میں شاہ رخ  خان بونے کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینا کیف ہیں.

فلم کے ٹریلر کو حیران کن ردعمل ملا ہے، اس نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہندوستانی فلم کے ٹریلر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، فلم کے گیت ’’میرا نام تو‘‘ کو بھی شائقین نے بہت سراہا.

زیرو کے ایک گیت میں سری دیوی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں. اس گیت میں کرشما کپور اور عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ ہیں. سری دیوی نے یہ گیت موت سے چند ماہ پہلے ریکارڈ کروایا تھا۔


مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی ہیروئن نے “ٹھگز آف ہندوستان” کو مایوس کن قرار دے دیا


موصولہ اطلاعات کے مطابق کنگ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ گیت فلم کی ریلیز سے پہلے عام نہیں‌کیا جائے گا. شایقین اسے تھیٹر ہی میں دیکھ سکیں گے. یعنی سری دیوی کے مداحوں‌ کو 21 دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا.

واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم زیرو کرسمس کے تہوار پر ریلیز ہورہی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں