14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بینک ڈپازٹس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ میں پہلی بار 27 ہزار 800 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 23 کے اختتام تک بینکس ڈپازٹس 27 ہزار 840 ارب روپے کی ریکارڈ  سطح قائم کر دی۔ دسمبر 22 سے دسمبر 23 تک ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 5 ہزار 354 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دسمبر 2022 میں بینک ڈپازٹس 22 ہزار 466 ارب روپے تھے۔ دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 تک ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 24 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 23 کے مقابلے دسمبر 23 تک ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 1043 ارب روپے کا اضافہ ہوا، نومبر 23 میں بینکس ڈپازٹس 26 ہزار 797 ارب روپے سے بڑھ کر دسمبر 23 میں 27 ہزار 840 ارب روپے ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں