اشتہار

بھارت کی وہ ریاست جہاں عورتیں راج کرتی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے کھاسی قبیلے کی خواتین نے مردوں کو بےبس کردیا، قبیلے کی روایات کے مطابق گھر کی سربراہ خاتون ہوتی ہے اور سارے اختیار اسے حاصل ہوتے ہیں۔

عام طور پر ہر جگہ مردوں کا حکم چلتا ہے اور گھر کا سربراہ بھی مرد ہی ہوتے ہیں بھارت کی شمال مشرقی کی ریاست مگھالایا میں آباد کھاسی قبیلے میں الٹ ہے، جہاں گھر کی سربراہ عورت ہوتی ہے اور نسل بھی ماں سے چلتی ہے۔

مردوں میں اس عدم مساوات ہر تشیویش و بے چینی پائی جاتی ہے لیکن قبیلے سے روایات برسوں سے یہی چلی آرہی ہیں اسی لیے سارے اختیار خواتین کو حاصل ہیں اور حکم بھی خواتین کا چلتا ہے جبکہ جائیداد بھی مرد کے بجائے عورت کو منتقل کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاسی قبیلے کی آبادی 30 لاکھ ہے جو ریاستی آبادی کا 35 فیصد ہے۔

اس قبیلے میں برسوں سے یہی روایات نافذ ہیں جس کے تحت عورت گھر کی سربراہ ہوتی ہے اور مالی معاملات میں آزاد و خود مختار ہوتی ہے تاہم معاشی اور سماجی لحاظ سے برتری کے باوجود کھاسی کمیونٹی کی عورتیں سیاست سے دور ہیں اور الیکشن وغیرہ میں خاص حصہ نہیں لیتیں اور ایوانوں میں اب بھی مردوں کی اکثریت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھاسی قبیلے میں عورتوں کی حکمرانی کا نظام مردوں کے جنگوں میں جانے کے باعث شروع ہوا تھا، مرد جنگ پر جاتے تھے تو عورتیں پیچھے رہ کر گھر کا نظام چلاتی تھیں اور گھر کی سربراہ بھی ہوتی تھیں، تب سے یہی نظام کھاسی قبیلے میں مستقل طور پر نافذ ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں