تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت: کمسن بچے نے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بس ڈرائیور کی لاپرواہی نے کئی مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں کمسن لڑکے کی جانب سے ایس ٹی بس چلانے کا ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر محکمہ حرکت میں آیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو معطل کردیا۔

کمسن لڑکے کی بس چلاتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے بس ڈرائیور کو معطل کردیا گیا جب کہ مقامی کمپنی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں تارکین وطن کی بس خوفناک حادثے کا شکار

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس ڈرائیور نے بس کا اسٹیرنگ کمسن لڑکے کے ہاتھ میں دے رکھا ہے اور بچہ نہایت طمانیت کے ساتھ بس چلانے میں مصروف ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر مقامی محکمے نے فوری نوٹس لیا اور بس ڈرائیور آر بی شیوالکر کو ملازمت سے معطل کردیا، محکمے کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جس بس کو کمسن لڑکا ڈرائیو کررہا تھا، اس میں 30 سے 35 مسافر سوار تھے،خوش قسمتی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا، کمسن لڑکے کو ایک مسافر کا بیٹا بتایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -