اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج تیزی کی جانب گامزن، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے امکانات روشن ہونے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے ہی دن 1205 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے ہی دن 1205 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرگیا، 100 انڈیکس 1205 پوائنٹس کے اضافے سے 41270 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین ڈیل کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں جس کے باعث پی ایس ایکس مں تیزی کا رجحان ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 766پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جبکہ انڈیکس کی ٹریڈنگ 40 ہزار831 پوائنٹس پر جاری تھی جو بہتری کے ساتھ 41 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح قومی اسمبلی میں فنانس بل 24-2023 منظور کیا گیا تھا، اب قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے اور فنانس بل 24-2023 پر دستخط کردیے ہیں۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہونے والے فنانس بل 2023 میں مزید ترامیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد آئندہ مالی سال 24-2023 کے 14 ہزار 480 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کو منظور کر لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں