9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فیس کا مطالبہ کرنے پر طلبا نے سابق استاد کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں فیس کا مطالبہ کرنے پر دو طلبا نے اپنے سابق استاد کو گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زخمی استاد کی شناخت گروار سنگھ کے نام سے ہوئی جس پر اس کے دو سابق طالب علموں نے حملہ کیا اور جان لینا چاہی۔

سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے گروار سنگھ کو فون کر کے ایک مقام پر بلایا اور پھر دونوں موٹر سائیکل پر وہاں پہنچ گئے۔ ملزمان نے پہلے سابق استاد سے حال احوال پوچھا اور پھر گولی مار کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

گروار سنگھ کو پیٹ پر گولی ماری گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 3 سال قبل گروار سنگھ کے سینٹر میں داخل لیا تھا، ان سے جب بھی فیس کا مطالبہ کیا جاتا وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتے، ایک دن تنگ آکر دونوں کو سینٹر سے نکال دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سینٹر سے نکالنے جانے پر ملزمان نے گروار سنگھ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اسپتال میں زیرِ علاج گروار سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان نے گولی چلانے سے قبل مجھ سے خیریت دریافت کی، میں بات چیت میں مصروف تھا کہ ان میں سے ایک نے گولی چلا دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ طلبا نے مجھ پر حملہ کیوں کیا؟

پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں