بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

آن لائن ٹریڈنگ اسکینڈل: مشہور اداکارہ سے پوچھ گچھ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: آن لائن ٹریڈنگ اسکینڈل میں مشہور بھارتی اداکارہ اور شوہر کو پوچھ گچھ کے بعد پانچ روز کیلیے جیل بھیج دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس 2200 کروڑ روپے آن لائن ٹریڈنگ اسکینڈل میں آسامی اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر تارکک بورا سے تفتیش کر رہی ہے۔

سومی بورا کے شوہر تارکک بورا پیشے کے لحاظ سے فوٹوگرافر ہیں۔ پولیس نے ان کے بھائی املان بورا کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے املان بورا کو عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 3 روز کیلیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

سومی بورا نے آن لائن ٹرڈنگ اسکینڈل میں شوہر کے ہمراہ خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔ اداکارہ پر الزام ہے کہ وہ اسکینڈل کے سرغنہ بشال فکن کی قریبی دوست ہیں۔

بشال فکن کو پولیس نے ایک ہفتے قبل گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلیے آسامی فلم انڈسٹری کا سہارا لیا۔

سومی بورا نے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو بشال فکن کی ٹریڈنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی جس سے مرکزی ملزم کو بھاری منافع ہوا تھا۔

بشال فکن عالی شان ہوٹلوں میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلیے دعوتوں کا اہتمام کرتا تھا اور انہیں تحائف کا لالچ دے کر دھوکہ دیتا تھا، سومی بورا اس میں مرکزی ملزم کی بھرپور مدد کے بدلے کمیشن حاصل کرتی تھیں۔

پولیس کو سومی بورا اور بشال فکن سے تفتیش میں مزید ملزمان کی نشاندہی کی امید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں