اشتہار

سپریم کورٹ کا ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر فیصلہ تاریخی ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقارعلی بھٹوریفرنس پر فیصلہ تاریخی ہے، فیصلے سے ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقاربھٹوکی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر رائے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنادیا ہے، ہمیں تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو وکلا سے بات ہوگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عدالت نے مان لیا کہ قائدعوام ذوالفقار بھٹو کو فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں ملا، عدالت نےواضح کہاماضی کی غلطیوں کودرست کرنےکیلئےفیصلہ سنارہےہیں، سپریم کورٹ کے فیصلےکےنتیجے میں پاکستان کاجمہوری نظام ترقی کرسکے گا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی پی نے کہا کہ 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے، عدالتی فیصلےکی وجہ سےپاکستان اورجمہوریت ترقی کرسکےگی، عدالت پرجوداغ تھااس سےعام آدمی کوانصاف کیلئےسوالیہ نشان تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کا مقدمہ لڑاشکرگزارہوں، فیصلے کے بعد امید ہے ہمارا نظام صحیح سمت پر چلنا شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی، چیف جسٹس پاکستان نے قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ذوالفقارعلی بھٹوکا ٹرائل آئین اورقانون کےمطابق نہیں تھا، یہ سپریم کورٹ کےتمام ججوں کی متفقہ رائے ہے تاہم عدالت تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کرے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا ہم فیصلے پرعملدرآمد کو واپس نہیں کرسکتے لیکن ماضی کی غلطیاں تسلیم کیے بغیردرست سمت میں آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں