23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک، بھارتی ویڈیو جعلی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کی میڈیا پر دکھائی جانے والی سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو جعلی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ائیرفورس کی پاکستانی حدود میں ناکام کارروائی کی کوشش کے بعد بھارتی چینلز نے تین سال پرانی ویڈیو دکھا کر اپنی قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

مذکورہ ویڈیو یو ٹیوب پر 23ستمبر 2016 کو  پاکستانی صارف محمد زوہیب نے اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ فضاء میں اڑنے والے طیارے پاکستان ائیرفورس کے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی چیلنز نے صبح ویڈیو دکھا کر دعویٰ کیا تھا کہ بی اے ایف نے حالیہ نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کچھ اس طرح کی۔

یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس نے گزشتہ شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے بھارتی طیاروں کو واپسی کا راستہ دکھایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور تین سے چارمیل پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےجانے والے ’پےلوڈ‘ کی تصاویرجاری بھی کی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا جس میں عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج سمیت عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان جوابی کارروائی کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا‘۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارتی کے دعوؤں کو مسترد بھی کیا گیا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل مشترکا اجلاس طلب کرلیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور جوابی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں