ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں حیران کن دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں سونے اور تانبے کی نئی کان دریافت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سیکریٹری صنعت برائے معدنیات انجینیئر صالح العقیلی نے بتایا کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے القویعیہ کمشنری میں سونے اور تانبے سمیت متعدد معدنیات کے ذخائر ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الخنیقیۃ کے مقام پر سونے اور تانبے سمیت متعدد معدنیات کے ذخائر دریافت ہوئے، یہاں سرمایہ کاری کے بڑے امکانات ہیں۔

- Advertisement -

انجینیئر صالح العقیلی نے کہا کہ الخنیقیہ میں زنک، تانبہ اور سونا نکالنے کے لیے سرمایہ کاری کا بڑا اچھا موقع ہے، سعودی عرب کی معدنیات ملکی معیشت کا اہم ستون ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

سیکریٹری صنعت کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے لیے معدنیات کے شعبے میں بڑی کشش ہے، اس سے بڑی آمدنی ہوگی، اس حوالے سے تمام سرمایہ کار طویل المیعاد شراکتی معاہدے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الخنیقیۃ میں معدنیات کے ذخائر کی کھدائی کے ٹھیکے جاری ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں