اشتہار

پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر کس طرح مدمقابل آسکتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے پہلے ہی میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی، ویرات کوہلی کو شاندار 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کیا اب ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آسکتی ہیں؟ ایسا ممکن ہے آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ٹکرا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ایک بار پھر پاک بھارت میچ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے بتایا کہ بھارت نے ایک میچ جیت لیا ہے اور پاکستان ایک ہار گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ایک بار پھر سے ہوگا۔

اب آئیے دیکھتے ہیں کہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے حالات کس طرح بن رہے ہیں دراصل بھارت اور پاکستان والے گروپ (گروپ 2) میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں ہیں۔

یعنی اگر مضبوط ٹیم کی بات کی جائے تو صرف جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جو بھارت اور پاکستان کو باہر کا راستہ دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اگر بھارت اور پاکستان آنے والے میچوں میں بہتر کارکردگی پیش کرتے ہیں تو اس گروپ سے ہندوستان اور پاکستان کے آگے بڑھنے کے قوی امکانات ہیں۔

گروپ اے اور گروپ بی سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اس لیے اگر بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کوالیفائی کرتی ہیں تو فائنل میں یہ دونوں ٹیمیں مد مقابل ہو سکتی ہیں اگر ایسا ممکن ہوا تو پھر شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں