تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ورلڈ کپ میں بھارت کا سفر کب تمام ہوگا؟ سابق کرکٹر کی پیش گوئی

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سے متعلق پیش گوئی کردی۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی یہ پیش گوئی کی کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے سفر کب ختم ہوجائے گا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان کو بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گروپ ٹو میں پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

قومی ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کرسکے گی جبکہ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

شعیب اختر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

شعیب اختر نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ خدشہ ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اسی ہفتے وطن واپس لوٹ آئے گی جبکہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی بھارتی ٹیم بھی اتنی مضبوط نہیں ہے کہ فائنل کھیل سکے۔‘

شعیب اختر کا ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ

قومی ٹیم اپنا گلا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس کی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کو پروٹیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Comments

- Advertisement -