23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

افغان صوبے ننگر ہار سے طالبان کا مالی مشیر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

افغان صوبے ننگر ہار سے طالبان کا مالی مشیر گرفتار کرلیا گیا۔ میر آدم سے ایک کروڑ پاکستانی روپے کے چیکس برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خبر افغان میڈیا سے جاری کی گئی۔ میر آدم نامی شخص کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

ننگر ہار کے مقامی حکام کے مطابق میر آدم کو کابل منتقل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق میر آدم سے ایک کروڑ پاکستانی روپے کے چیکس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل آج ہی کے روز افغانستان کے شہر غزنی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو بھی بازیاب کروالیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں