20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے مدرسے کے 10 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں کشتی الٹ گئی ہے جس میں مدرسے کے متعدد طلبہ سوار تھے، حادثے میں دس بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ایک کشتی الٹنے سے دس بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں مدرسے کے طلبہ سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں غوطہ خوروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پشاور سے ٹیم طلب کی گئی۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122 کے 40 سے زائد اہل کاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، 4 کشتیاں اور 2 ریکوری وھیکلز بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔

حب میں کوچ حادثہ، 37 لاشیں نکال لی گئیں

جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے 17 بچوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا، باقی 7 بچوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آئے ہوئے تھے، کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں