تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طواف کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادائیگی کے معاملے میں‌ نرمی

ریاض: سعودی عرب نے عام شہریوں پر عائد طوافِ کعبہ کی پابندی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادائیگی کی پابندی میں نرمی کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت اور حج و عمرہ کی سفارش کے بعد جنرل پریزیڈنسی نے عام شہریوں پر عائد طوافِ کعبہ کی پابندی ختم کردی۔

عام نمازیوں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ نے واضح کیا کہ طواف کے خواہش مند شہریوں کو توکلنا اور اعتمرنا سے پیشگی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ

یہ بھی پڑھیں: بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے نئے قواعد

دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی شرائط میں نرمی کردی جس کے تحت اب نماز اجازت کے لیے پہلے سے اجازت ضروری نہیں ہوگی بلکہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے کو ایسے ہی جانے دیا جائے گا۔

وزارت نے واضح کیا کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے "اعتمرنا” ایپ کے ذریعے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -