ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

والد کی خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال میں‌ شادی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس میں نوجوان لڑکے نے اپنے والد کی خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال میں شادی کی۔

امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق دلہا کے والد طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو میں  داخل ہیں اور اُن کے چلنے پھرنے پر ڈاکٹرز نے مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

اہل خانہ نے ڈاکٹرز سے شادی میں شرکت کی اجازت طلب کی تو ماہرین صحت نے اجازت دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد دلہا نے فیصلہ کیا کہ  وہ نئی زندگی شروع کرنے کی پہلی رسم اپنے والد کے سامنے اسپتال میں ہی ادا کرے گی۔

- Advertisement -

لڑکے نے اپنی منگیتر کو بھی اس بات پر راضی کیا اور بتایا کہ والد بھی شادی میں شرکت کے خواہش مند تھے البتہ ڈاکٹرز نے انہیں اجازت نہیں دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ اور مچل تھومسن نے ٹیکساس کے اسپتال میں شادی کی رسم ادا کی، نوبیاہتا جوڑے نے اس موقع پر حفاظت کے لیے دستانے پہنے ہوئے تھے۔

سادہ تقریب میں لڑکے اور لڑکی نے ایک دوسرے کو دستانوں کے اوپر ہی انگوٹھی پہنائی جس کے بعد اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو کیک اور جوس پلایا گیا۔

لڑکے کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی زندگی کے سب سے قیمتی لمحے میں والد کی غیر موجودگی برداشت نہیں کرسکتا تھا، اس لیے ہم نے سادہ تقریب کر کے شادی کی‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکے کی شادی مارچ کے مہینے میں طے تھی البتہ دو رشتے داروں کی کینسر کی وجہ سے موت ہوئی جس کے بعد تقریب کو ملتوی کیا گیا۔

دلہن کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شادی اس طرح ہوئی جس میں لڑکے کے والد نے بھی شرکت کی کیونکہ میرے لیے سب سے اہم اور خوشی کی بات یہی تھی‘۔ بعد ازاں دلہن دلہا نے چرچ جاکر مذہبی رسم ادا کی اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں