10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

رن وے پر پی آئی اے طیارے سے جانور ٹکرا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے دبئی پرواز ٹیک آف پوائنٹ پر تھی کہ اچانک رن وے پر کتا آگیا۔ پی آئی اے کا طیارہ کتےکو ہٹ کرتا ہوا اڑان بھر گیا۔

کپتان نے طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد کنٹرول ٹاور کو واقعے سے آگاہ کیا۔ لینڈنگ کے بعد پائلٹ نے لینڈنگ رول کے دوران نوز وہیل پر جانور ٹکرانے کی اطلاع دی۔

- Advertisement -

کپتان نے کنٹرول ٹاور کو طیارےکو کوئی نقصان نہ پہنچنےکی اطلاع دی تھی۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رن وے کے معائنہ پر ٹیکسی وے پر مردہ جانورکی باقیات پائی گئیں واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے، ائیر سائیڈ عملے، برڈ شوٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں