19.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کاسمیٹکس بنانے والی مشہور برازیلی کمپنی کو سرمایہ کار گروپ نے خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کاسمیٹکس مصنوعات بنانے والی برازیلی کمپنی نٹورا اینڈ کو  نے 254 ملین ڈالرز کے عوض اپنی ذیلی کمپنی ’دی باڈی شاپ‘ کو نجی سرمایہ کار گروپ اوریلیس کے ہاتھوں فروخت کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نٹورا اینڈ کمپنی نے 207 ملین یو کے پاؤنڈ (254 ملین ڈالر) کی ویلیو کے ساتھ نجی سرمایہ کار ’اوریلیس گروپ‘ کو دی باڈی شاپ فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

نٹورا نے گزشتہ ماہ اپریل میں اپنے لگژری برانڈ ایسوپ کو ’ایل اوریل‘ کو 2.53 بلین ڈالر کی ویلیو پر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان نٹورا کا کہنا ہے کہ معاہدے میں 90 ملین پاؤنڈ کا ممکنہ منافع بھی شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فروخت کی قیمت اور منافع دونوں ٹرانزیکشن بند ہونے کے پانچ سال کے اندر ادا کردی جائیں گی جو سال کے آخر تک متوقع ہے۔

فرم کے چیف ایگزیکٹیو فیبیو باربوسا نے ایک بیان میں کہا کہ دی باڈی شاپ کی فروخت نٹورا اینڈ کمپنی کے نئے ترقیاتی عمل کا ایک اہم اقدام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں