26.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

عدالت نے میشا شفیع کو آخری موقع دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ۔ عدالت نے جرح کے لیے میشا شفیع کو آخری موقع دے دیا۔

سیشن عدالت میں علی ظفر کے دعوای کی سماعت ہوئی تو میشا شفیع جرح کے لیے ویڈیو لنک پر دستیاب نہ ہوٸیں۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع سفر میں ہیں اس لیے جرح کے لیے دستیاب نہیں۔

علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشا شفیع کا بیان 2019 میں ریکارڈ ہوا جس آج تک جرح مکمل نہیں کرواٸی لہذا میشا شفیع کا بیان بھی مسترد کیا جاٸے۔

- Advertisement -

عدالت نے ہدایت کی کہ آٸندہ سماعت پر میشا شفیع ہر صورت جرح کے ہیش ہوں ۔ عدالت نے جرح کے لیے میشا شفیع کو آخری موقع دے دیا ۔ عدالت نے مزید سماعت دو مٸی تک ملتوی کر دی ۔

اداکارعلی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعوای داٸر کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں