اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے ٹریبونلز قائم کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کاغذات نامزدگی پر اعتراض سننے کیلئے الیکشن کمیشن نے ٹریبونلز قائم کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے 5 ججز بطور ٹریبونل جج اعتراضات سنیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 9ججز بطور ٹربیونل جج اعتراض پر سماعت کریں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ججز بطور ٹریبونل جج سماعت کریں گے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کاغذات نامزدگی پراعتراضات سنیں گے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونلز 3 سے10جنوری تک اعتراضات سنیں گے۔

الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا تھا جس میں ان سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں دو روز توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں