اشتہار

انجینیئر نے اپنا ہوائی جہاز خود بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی انجینیئر نے اپنے اہلِ خانہ کے لیے گھر میں ہوائی جہاز بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی انجینیئر نے اپنے گھر کے باغ کو گیراج میں تبدیل کرکے صرف 18 ماہ میں ہوائی جہاز بنایا۔

اشواک الیسرل تامارکشن نے 2019 میں پرواز کا لائسنس لیا اور  پروازیں کی تاہم دو نشت والا طیارہ ان کی فیملی کے لیے کافی نہیں تھا تو انہوں نے اپنا خود کا طیارہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے طیارے کے ڈیزائن کے لیے جنوبی افریقہ کی کمپنی سلِنگ ایئر کرافٹ کا چار نشتی طیارہ اڑا کر دیکھا جس کے بعد اس کی کٹ منگولی۔

برطانوی انجینیئر اپنے گھر کے باغ کو گیراج بنا کر برطانوی ایوی ایشن ماہرین کی نگرانی میں کام کا آغاز کیا اس دوران ان کی بیٹیوں نے بھی ان کی مدد کی۔

انہوں نے 7.175 میٹر طویل اور 2.45 میٹر اونچے طیارے پر کام شروع کیا، 2020 کے موسم سرما میں انہوں نے طیارے کے ڈھانچے کا دو حصہ مکمل کرلیا اس دوران برطانیہ کی فضائی ایجنسی کے ماہرین ان کے کام کا جائزہ لیتے رہے۔

یوں اشوک نے صرف 18 ماہ کی محنت سے ایک لائٹ ایئر کرافٹ تیار کرلیا، اس دروان ماہرین نے اس کرافٹ کی 12 مرتبہ جانچ پڑتال کی۔

انجینیئر اشوک نے اس جہار کو بیٹی کے نام پر رکھا ہے، جنوری 2022 میں اس طیارے کی آزمائشی پرواز کی جو 20 منٹ پر محیط تھی۔

مئی 2022 میں اس طیارے کو باقاعدہ فٹنس پرمٹ جاری کیا گیا جس کے بعد اشوک الیسرل اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ یورپ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انجینیئر اشوک نے کہا کہ چندبرس قبل میری بیگم نے سالگرہ پر مجھے ایک تحفہ دیا جس کے تحت ماہر کی نگرانی میں 30 منٹ تک ایک چھوٹا جہاز اڑاسکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے میری زندگی بدل دی اور پھر میں اپنے ذاتی جہاز  کا خواب دیکھنے لگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں