کوئٹہ گلیڈی ایئڑز کے لیے اچھی خبر ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر آگئیں۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں وسیم جونیئر نے ہینڈرکس کا کیچ لے کر بال ہوا میں اچھالی جو نیچے آتے ہوئے سرفراز کو لگ گئی تھی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا گیا۔
سرفرازاحمد کی سی ٹی اسکین رپورٹ درست آئی ہیں اور اب وہ ٹیم کے ہمراہ کراچی کےلئے سفر کریں گے۔
سرفراز کی جگہ آخری اوور میں سجاد علی نے کیپنگ کی جب کہ سرفراز بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔ ان کے متادل سجاد علی نے 2 رنز کی اننگز کھیلی اور اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات کو بھی بریک لگا دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر اپنے آخری میچ میں تیرہ رن سے کامیابی سمیٹ لی۔
کوئٹہ کی ٹیم ایک سو اکیاسی رن کے تعاقب میں نو وکٹ پر ایک سو سڑسٹھ تک محدود رہی۔ خواجہ نافع چھتیس اور روسو نے تیس رنز بنائے۔