12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں رمضان کے چاند کا اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ کل ہو گا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ مملکت میں پیر رمضان المبارک کا پہلا دن ہے۔ عدالت نے شہریوں کو چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت درج کروائی جائے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی کا اپنے بیان میں کہا تھا کہ مملکت میں فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔

کن ممالک نے رمضان سے متعلق اعلان کر دیا

- Advertisement -

فلکی علوم کے ماہر محمد بن ردہ الثقفی بتایا آج دوپہر 12 بجے کے وقت چاند کی پیدائش ہو گئی تھی اور چاند غروب آفتاب کے 13 منٹ بعد تک دیکھا جاسکتا تھا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں