22.2 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

بچوں کی آئن لائن تعلیم کے لیے سعودی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں کی آئن لائن پڑھائی کے سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے اسکول پرنسپلز کو اہم اختیار دے دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورتٹس کے مطابق ہنگامی حالات میں اسکول پرنسپلز بچوں کو گھر بیٹھے آن لائن تعلیم دینے کا اختیار استعمال کرسکیں گے، سعودی وزارت تعلیم نے اس حوالے سے ایک گائیڈ بک بھی جاری کردی ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات پیش آنے پر اسکول کے سربراہوں کو آن لائن تعلیم کا اختیار استعمال کرنے کا حق تفویض کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

جاری ہونے والی گائیڈ بک کے مطابق برسات، خراب موسمی حالات کے سبب عمارت کو درپیش خطرات، وبائی امراض کے باعث طلبا کی صحت کو درپیش خطرات کی صورت میں اسکول کے پرنسپلز کو اختیار ہے کہ وہ آن لائن تعلیم کا آپشن استعمال کریں۔

وزارت تعلیم کے بیان میں واضح کیا گیا کہ آئن لائن تعلیم فراہم کرنے کا اختیار اس وقت استعمال کیا جائے گا جب راستے بند ہوں یا اسکول چھ ہفتوں کے لیے بند کرنا ضروری ہو۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں اور سرکاری مہمانوں کے استقبال جیسے حالات میں بھی اس آپشن کو قابل عمل بنایا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں