اسلام آباد: حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کے اجرا کے لیے صنفی فرق بھی ختم کردیا، نوجوان مرد اور خواتین سمیت اب خواجہ سرا بھی قرض حاصل کرنے لگے ہیں۔
کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت نے اب تک دیے گئے قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اس خصوصی پروگرام نے قرض کے اجرا کے لیے صنفی فرق بھی ختم کردیا ہے۔
خواجہ سرا سونیا ناز کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے10 لاکھ روپے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ سرا کی کہانی ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سونیاناز کامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے والی پہلی خواجہ سرا ہیں، حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا مقصد ہی کمزور طبقے کی خوشحالی ہے، کئی خواتین قرض اسکیم سے کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کا سہارا بن گئیں، کوشش ہے سونیا ناز کی طرح ہر طبقے کے تمام افراد کی زندگی بدل سکے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان بزنس ماڈل بتائیں، حکومت کاروبار کی فراہمی میں تعاون کرے گی، فنڈ کی دستیابی کیلئےوزیرخزانہ شوکت ترین سےمشاورت کاعمل مکمل ہوچکاہے، آئندہ چند ماہ میں بڑی تعدادمیں قرضوں کی تقسیم کامنصوبہ بنایا گیا ہے، کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی حد بڑھنے کے حوصلہ افزانتائج نکلیں گے۔
دریں اثنا خراجہ سزا سونیا ناز کا کہنا تھا کہ ہمیں خاندان اور معاشرے کی جانب سے نظرانداز کیا گیا، ہم ناچ گانے کی بجائے با عزت زندگی گزانا چاہتے تھے، فیشن ڈیزائننگ جنون تھا لیکن وسائل کی کمی رکاوٹ تھی، خبروں میں کامیاب جوان کےبارے میں پتا چلاتوقرض کیلئے اپلائی کیا، قرض ملنےپراپنے با عزت روزگار کا خواب پورا ہونےپرخوشی ہے۔
خواجہ سرا نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر مردیاعورت کےعلاوہ تیسرےآپشن کے بارے میں سوچا نہیں جاتا، وزیراعظم کے شکرگزار ہیں انہوں نے ہمارے بارے میں سوچا۔
Under the leadership of PM @ImranKhanPTI our govt is esp working for the empowerment of marginalised strata of society. #KamyabJawan prgm has disbursed Rs 8.5 Billion to 10,000 business so far.
Transgender Sonia Naz has started her own business with Rs 1 Million under the scheme. pic.twitter.com/C0ydi8gHla— Usman Dar (@UdarOfficial) May 9, 2021