تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

ادویات ساز کمپنیوں کی دھمکی کام کر گئی

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن )پی پی ایم اے) کی ایک ہفتے بعد کمپنیز بند کرنے کی دھمکی کام کر گئی۔ وزارت قومی صحت کو پی پی ایم اے کا خط موصول ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی پی ایم اے کو مذاکرات کی دعوت دے دی اور ایسوسی ایشن نے بھی حکومت سے ملاقات کیلئے حامی بھر لی۔

حکومت کی پی پی ایم اے سے ملاقات طے پا گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا وفد آئندہ دو روز میں حکومت سے ملاقات کرے گا۔

’دواؤں کی قیمتیں بڑھائی جائیں‘ حکومت کو ایک ہفتے مہلت

چیئرمین پی پی ایم اے فاروق بخاری وفد کی قیادت کریں گے جب کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف ٹیم کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوں گے۔

پی پی ایم اے وفد وزیر صحت کو درپیش مسائل سے آگاہ کرے گا۔ ملاقات میں فارما کمپنیز کو درپیش مسائل پر غور ہو گا۔ ادویات قلت روکنے، فارما کمپنیز کی ایل سیز کھولنے بارے تجاویز پر غور ہو گا۔

Comments