جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

میکسیکو: ایک ہفتے میں تین پادری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو: جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم تین پادریوں کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پادری موئزس فابیلا ریاس کی عمر 83 برس بتائی گئی ہے اور انہیں تین نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، کیتھولک میڈیا سینٹر کے مطابق پادر ریاس کے خاندان نے ان کی رہائی کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا تاوان بھی ادا کیا تھا۔

میکسیکو کے تفتیشی حکام کے مطابق پادری ریاس کی موت بظاہر حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ہے، قبل ازیں 33 سالہ پادری جان میگوئل کو کو مغربی بحرالکاہل کے شہر گواڈالا خارا میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ایک اور پادری کو دارالحکومت میکسیکو سیٹی کے نواح میں چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا، تینوں پادریوں کا تعلق رومن کیتھولک چرچ سے بتایا جاتا ہے۔

میکسیکو کے بشپ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں تین پادریوں کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں گزشتہ چھ سالوں میں پادریوں کی ہلاکت کی تعداد 23 تک جاپہنچی ہے، جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں