اشتہار

کراچی : 3 بچوں کی ماں پر برقع پوش نے تیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : برقع پوش نے تین بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا ، جس کے نتیجے میں خاتون جھلس گئی اور تشویشناک حالت میں برنس وارڈمیں زیرعلاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں برقع پوش نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، حملے میں خاتون جھلس گئی۔

پولیس حکام نے بتایا تین بچوں کی ماں پر سوتے وقت تیزاب پھینکا گیا، خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پرتیزاب پھینکنے کے بعد خاتون بھاگ گئی اوروہ بے ہوش ہوگئی، تیزاب پھینکنےوالی نےکالےرنگ کی چادرسےمنہ چھپایاہواتھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا مالک مکان سےتنازع چل رہا ہے تاہم تھانہ لیاقت آباد نے مقدمہ درج کر کےخاتون کی نشاندہی پر تین افراد کو حراست میں لےلیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی خاتون سول اسپتال برنس وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں علاج جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں