12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ٹک ٹاکرز عفان ملک اور علشبہ انجم کی منگنی ٹوٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹک ٹاکر عفان ملک نے پاکستانی ٹک ٹاکرز کی دنیا کی کوئین جنت مرزا کی بہن ٹک ٹاکر علشبہ انجم سے منگنی توڑ دی جس کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام پر کردی۔

دونوں ٹک ٹاکر اسٹارز علشبہ انجم اور عفان ملک کی منگنی کی پروقار تقریب گزشتہ سال ستمبر میں منعقد ہوئی تھی جس کی متعدد خوبصورت تصاویر کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Affan Malik 👑 (@affan.malikk)

- Advertisement -

علشبہ اور عفان کی منگنی ٹوٹنے سے متعلق گزشتہ کئی روز سے افواہیں زیرِ گردش تھیں تاہم اب عفان ملک نے اس کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

عفان ملک نے علشبہ انجم کے ساتھ اپنی منگنی کے ٹوٹنے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے جبکہ علشبہ انجم اپنی منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوچھے جانے والے سوالات کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔

منگنی

عفان ملک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس پر ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ”کیا آپ کی منگنی ختم ہو گئی ہے؟”اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر نے لکھا کہ "ہاں۔”

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر و یوٹیوبر علشبہ انجم اور عفان ملک دونوں نے اپنے پروفائلز سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم اور عفان ملک کی منگنی ٹوٹنے پر شائقین ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں