15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 6300 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5402 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 4 ہزار 990 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1940 ڈالر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 4 سو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 39 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں