جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد دیگر ممالک کی کرنسی بھی سستی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد تین روز کے دوران دیگر ممالک کی کرنسی بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے اور انٹر بینک میں 304 روپے کا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

- Advertisement -

 فاریکس ڈیلرز کا بتانا ہے کہ سعودی ریال 3 روپے سستا ہوا جس کے بعد ایک ریال 82 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، یو اے ای درہم 3 روپے سستا ہونے کے بعد 84 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 فاریکس ڈیلرز کے مطابق  یوروکی قدر میں 7 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک یورو 328 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، برطانوی پاؤنڈ 12 روپے سستا ہونے کے بعد 383 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا بتانا ہے کہ آسٹریلین ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 202 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اس کے علاوہ کینیڈین ڈالر  5 روپے سستا ہونے کے بعد  225 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں