ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سیریزمیں کس کھلاڑی کی کمی محسوس ہوئی؟ کیوی کھلاڑی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں سیریز گنوانے والی کیوی ٹیم سینئرز کھلاڑیوں کو یاد کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے میچ کے اختتام پر کیوی بیٹر ٹام بلنڈل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیلا انہیں جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، سیریز میں اپنے سینئرز کھلاڑیوں کو مس کر رہے ہیں اگرسینئررکھلاڑی ہوتےتومدد ملتی ہے،

ٹام بلنڈل نے سابق کیوی کپتان کین ولیمسن کو شاندارکھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز ان کی کمی محسوس ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 12 سال بعد کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

شکست کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی بیٹر کا کہنا تھا کہ اہم ترین میچ میں ہم پارٹنرشپ نہیں لگاسکےجس کانقصان ہوا،پاکستان کےپاس بہت اچھا اسپن اورفاسٹ بولنگ اٹیک ہے، یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا لیکن پاکستان نے اچھا کھیل کر میچ اپنے حق میں کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹام بلنڈل نے ورلڈکپ کی تیاری کیلئےپاکستان میں پانچ میچز کی سیریز کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گےآنےوالےمیچزمیں اچھاکھیلیں اورکم بیک کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے 12 سال بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں