اشتہار

توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کے مقدمے کی فوجداری سماعت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئےعمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔

عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، سیشن عدالت میں 9 جنوری کوسماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی کمپلینٹ دائر کر رکھی تھی اور توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں کہا تھا کہ عمران خان نے خود تحائف کو گوشواروں میں ظاہرکرناتھا، توشہ خانہ تحائف کی رقم کیا کسی اور نے ادا کی یا کیش میں کی گئی ؟ 11 ملین کا جو ٹیکس بنتا تھا اس کو چھپایا گیا لیکن وہ معاملہ ٹیکس اتھارٹیز کا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں