12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

تاجروں کی حکومت کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے چمن بارڈر پر آمدورفت کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرمحمد کاشف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر بندش کیخلاف دھرنا دینے والے تاجروں سے مذاکرات کیےجائیں اور اسمگلنگ کی روک تھام کے نام پر بااثر مافیازکو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

کاشف چوہدری نے مطالبہ کیا کہ چمن کی مقامی آبادی کوشناختی کارڈ پربارڈرپار جانےکی پرانی سہولت بحال کی جائے، اگر داد رسی نہ کی گئی تو ہزاروں افراد اسلام آباد کی طرف مارچ اوردھرنا دیں گے۔

- Advertisement -

تاجررہنما نے کہا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ، چمن بارڈرپر باڑ لگاتے ہوئے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر دروازے لگائے گئے، باڑسےدروازےلگاکرکہا گیا یہاں سےشناختی کارڈدکھا کر آجاسکیں گے اور اب چمن کے تاجروں سے کہا جاتا ہے پاسپورٹ بنا کر ویزہ لگا کر جاؤ۔

صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے بھی مطالبہ کیا کہ چمن بارڈرپرآمدورفت کیلئے ویزہ کی شرط ختم کی جائے، چمن بارڈر پر آمدورفت میں مشکلات پر تاجر برادری بے روزگار ہے۔

ہزاروں تاجروں کی چمن بارڈر پرروزانہ آمدورفت ہوتی ہے، ہزاروں تاجروں کو ہر روز ویزہ لگوانا ناممکن کام ہے، بلوچستان میں پانی ،تیل اور نہ کارخانہ ہے، معاش کا کوئی ذریعہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں