ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

روایتی حریف رونالڈو اور میسی ایک بار پھر ٹکرائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹینا کے چیمپئن کپتان لیونل میسی اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار اور روایتی حریف ہیں جو جلد میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

ارجنٹینا کو 36 سال بعد عالمی چیمپئن بنانے والے لیونل میسی امریکی فٹبال ٹیم انٹر میامی کا حصہ ہیں جب کہ رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل ہیں اور یہ دونوں ٹیمیں آئندہ سال فٹبال کے میدان میں ٹکرانے جا رہی ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو فٹبال کی دنیا کے دو سپر اسٹار کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلب فیفا ورلڈ کپ آئندہ سال جنوری، فروری میں سعودی عرب میں منعقد ہوگا جس میں انٹر میامی کی ٹیم لیونل میسی کی قیادت میں شرکت کرے گی۔

انٹر میامی ایونٹ میں اپنا پہلا میچ الہلال کے ساتھ 29 جنوری کو کھیلے گی جب کہ سعودی کلب النصر کے خلاف یکم فروری کو میدان سجے گا۔ الہلال اور النصر دونوں کلب سعودی پرو لیگ کی قیادت کرتے ہیں اور رونالڈو اس لیگ کے سب سے زیادہ اسکورر ہیں یوں دونوں میچوں میں ایک طرف میسی تو دوسری جانب رونالڈو ہوں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ’کنگڈم اریانا سٹیڈیم میں انٹر میامی کے کپتان میسی اور النصر کے کپتان رونالڈو کے مقابلے کو ’The last dance‘ نام دیا گیا ہے‘۔
انٹرمیامی کے کوچ کریس ہینڈرسن نے کہا ہے کہ الہلال اور النصر سے مقابلہ ہماری ٹیم کی صلاحیتوں کا حقیقی ٹیسٹ ہے جس کے بعد ہم نئے سیزن کی تیاری کریں گے۔
انٹر میامی کے چیف بزنس آفیسر زیویر ایسینسی نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ پرجوش شائقین کے ساتھ دیرپا تعلقات بنانے کا ایک اور بڑا موقع ہے۔ ہم سعودی عرب میں نئے حامیوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے پرجوش ہیں، اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا کے لوگ اس طرح کے میچز دیکھنے کے لیے تیار ہوں
واضح رہے کہ میسی اور رونالڈو اپنے کیریئر میں 35 بار ایک دوسرے کا سامنا کر چکے ہیں، ان میچز میں میسی نے 16 جبکہ رونالڈو نے 10 مرتبہ جیت اپنے نام کی، اوران کے درمیان 9 میچ ڈرا ہوئے۔ ان میچوں میں، میسی نے 21 گول اور 12 اسسٹ کیے ہیں، جبکہ رونالڈو نے 20 گول اور 1 اسسٹ کیا ہے۔
میسی اور رونالڈو دونوں مجموعی طور پر 13 بیلن ڈی آر ایوارڈز جیت چکے ہیں، جس میں ارجنٹائن اس دوڑ میں آٹھ، پانچ سے آگے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں