19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ٹریوس کی آسٹریلین ٹیم میں واپسی، اِن فارم مارش قربانی دینے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلین بیٹر مچل مارش اپنے ساتھی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کی آمد کے بعد ان کے لیے اوپنر کی جگہ بخوشی خالی کرنے کو تیار ہیں۔

ٹورنامنٹ میں اپنے آخری دو میچز میں 121 اور 52 رنز بنانے والے مچل مارش کا کہنا تھا کہ آئندہ میچ میں ٹریوس ہیڈ کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ منگل کو کیا جائے گا۔ مارش نے کہا کہ ٹریوس پہلے سے بہتر لگ رہے تھے کل رات وہ اچھے شاٹس کھیلتے نظر آئے۔

انھوں نے کہا کہ ٹریوس کا ہاتھ بھی بہتر لگ رہا ہے۔ اگر وہ فٹ ہوئے تو ٹیم میں انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

ڈیوڈ وارنر کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر ہیڈ کی واپسی کا مطلب یہ ہوگا کہ مارش کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا ہوگی اور آل راؤنڈر اس نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نمبر تین پر واپس جانے پر مجھے خوشی ہوگی۔ میں نے پچھلے دو سالوں میں کافی بار ون ڈاؤن پر بیٹنگ کی ہے، لہٰذا میں اس نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے واقعی پرسکون محسوس کرتا ہوں۔

تاہم مچل مارش نے اس بات کی تصدیق نہیں کی آیا کہ اوپنر ٹریوس بدھ کو ہیڈ نیدرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے مقابلے میں ٹیم میں واپس آئیں گے یا تاہم وہ ٹرویس کے واپس آنے پر تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ میں سیریز کے دوران ٹریوس ہیڈ کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا تھا لیکن وہ اب فٹ ہونے کے بعد نئی دہلی میں اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں