اشتہار

کراچی میں چینی سے لدے ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عیسیٰ نگری میں چینی سے لدے ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں چینی سے لدے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،حادثے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت دانش اور زخمی کی حسان کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ چینی سے لدا ٹرک حادثے کے باعث الٹ گیا، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک کا بریک فیل ہونے باعث حادثہ ہوا۔

چند روز قبل خیابان اتحاد ڈیفنس پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جہاں تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے سبب کار ڈرائیور شدید زخمی جبکہ اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں