اشتہار

ٹرمپ پر کسی بھی دن فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے، پھر کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وائٹ ہاؤس میں واپسی کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی دن فرد جرم عائد ہونے کے بعد ایک نئی مصیبت میں پھنس سکتے ہیں، سابق صدر پر 2016 میں ایک معروف شخصیت کو خفیہ طور پر بھاری رقم کی ادائیگی کا الزام ہے۔

روئٹرز  کے مطابق ٹرمپ ایک اور بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں، ان کے خلاف مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ نے نیویارک کی ایک گرینڈ جیوری کے سامنے ثبوت پیش کیے ہیں کہ ٹرمپ نے 2016 کی صدارتی مہم کے آخری ایام میں اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی خفیہ ادائیگی کی تھی۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اس الزام کی سختی سے تردید کر دی ہے، ٹرمپ کے وکیل نے اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز (اصل نام اسٹیفنی کلفورڈ) پر بھتہ خوری کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تاہم رپورٹس کے مطابق اگر ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہوتا ہے تو وہ مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن جائیں گے۔

- Advertisement -

ٹرمپ کو بھی معاملے کی سنگینی کا احساس ہے، اس لیے انھوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ آئندہ منگل کو گرفتار ہو جائیں، انھوں نے اپنے حامیوں سے بھرپور احتجاج کرنے کی اپیل بھی کی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر فوجداری کیس کو فرد جرم سے مقدمے کی طرف جانے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگتا ہے، جس کی وجہ سے ٹرمپ کی 2024 کی صدارتی مہم متاثر ہو سکتی ہے۔ انھیں صدارتی مہم کے وسط میں یا الیکشن کے بعد بھی مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیثیت امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے اداکارہ کو رقم کی ادائیگی کی تھی، قانونی خدمات کے لیے ادائیگیوں کے ریکارڈ میں بھی گڑ بڑ کی گئی تھی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے خلاف ممکنہ طور پر سب سے زیادہ الزامات ریکارڈ میں گڑ بڑ کرنے کے ہوں۔

عدالت میں قانونی کارروائی کے لیے ملزم کی تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جاتے ہیں جس کے لیے ٹرمپ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر انھیں اپنی پہچان کرانے پر رہا کر دیا جائے گا اور گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں