12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹرمپ صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلیکنز صدارتی مباحثوں میں عدم شرکت کے باوجود نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کئی مقدمات کا سامنا کرنے کے باوجود 2024 کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں وہ ری پبلیکنز کے صدارتی مباحثوں میں عدم شرکت کے باوجود نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

ٹرمپ جو تیسرے ریپبلکن صدارتی مباحثے میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں وہ مباحثے والے دن انتخابی ریلی نکالیں گے جب کہ اس سے قبل ان کا پہلے مباحثے کے دوران انٹرویو نشر ہوا جب کہ دوسرے مباحثے کے دوران انہوں نے مزدوروں سے خطاب کیا۔

- Advertisement -

سابق صدر ٹرمپ ری پبلیکن کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے خواہشمند فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس کے خلاف بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کپیٹل ہل حملہ، فراڈ سمیت کئی مقدمات کے باوجود صدر بائیڈن کا الیکشن میں سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں