23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ٹرمپ اور کم جونگ کی ایک بار پھر ملاقات کے امکانات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ایک بار پھر ملاقات کے امکانات روشن ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا حکام کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں کہ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان دوبارہ ملاقات کے لیے راہیں ہموار ہوسکے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے حکومتی اہلکار پس پردہ مذاکرات کررہے ہیں جس کا مقصد ٹرمپ اور کم جونگ ان کو ایک میز پر بٹھانا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن بےسود ثابت ہوئیں، فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہے، جبکہ تیسری سمٹ میں پیش رفت کے امکانات ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے بھی ٹرمپ کم ملاقات کا عندیہ دیا ہے، انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد امریکی صدر شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ کم ملاقات، جنوبی کوریا نے مایوسی کا اظہارکردیا

صدر ٹرمپ اور کم جونگ کی پہلی ملاقات میں امریکی صدر نے کم جونگ کو پوری امید دلائی تھی کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں بحال نہیں کرائیں گے، جبکہ دوسری جانب شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاوں کے خاتمے پر زور دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی آٹھ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں کے سربراہان نے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم کردیے تھے۔ بعد ازاں جنوبی کوریا نے اس پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام کے خاتمے کے معاملے پرجلد بازی سے کام نہیں لینا چاہتے، معاہدے میں سرعت دکھانے کے بجائے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ معاہدہ درست انداز میں کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں