10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ترکیہ اور سویڈن میں جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے امیدوار سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ اور سویڈن کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ انقرہ نے دورہ سویڈن میں ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کا پتلا لٹکائے جانے بعد منسوخ کیا۔

27 جنوری کو سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے ترکیہ کا دورہ کرنا تھا۔ سویڈن میں 12 جنوری کو پتلا لٹکانے پر انقرہ نے سویڈش سفیر کی طلبی بھی کی تھی۔

- Advertisement -

متعلقہ: توہین مذہب کی اجازت دینے پر ترکیہ کا سویڈن کے خلاف شدید ردِ عمل

سویڈن سے کشیدگی کی دوسری وجہ قرآن پاک شہید کرنے کی اجازت دینا بھی ہے۔ سویڈن حکومت نے مسلم مخالف رہنما کو قرآن پاک شہید کرنے کی اجازت دی تھی۔

ترکیہ کی جانب سے سویڈن کے اقدام پر شدید احتجاج اور سفیر کی طلبی کی گئی تھی۔ اسٹاک ہوم پولیس نے اظہار رائے کا بہانہ بنا کر اجازت واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔

سویڈن اخبار نے بھی ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی طنزیہ خاکہ نگاری کے لیے مقابلے کا آغاز کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں