اشتہار

’رونالڈو کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کی حمایت میں ترک صدر رجب طیب اردوان بھی بول پڑے اور کہا کہ رونالڈو کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

قطر میں ایک ماہ تک اپنی تمام تر رنگینیوں اور سنسنی خیزی کے ساتھ جاری رہنے کے بعد فیفا ورلڈ کپ ختم ہوچکا مگر اس سے جڑے کئی تنازعات اب بھی میڈیا میں موضوع بحث ہیں۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اہم میچ میں پرتگال کے کپتان کو میچ نہیں کھلایا گیا تھا جس پر میڈیا میں ایک بحث چھڑ گئی تھی اور کئی لوگ رونالڈو کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔ اب ترک صدر رجب طیب اردوان بھی پرتگالی اسٹار کےحق میں بول پڑے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا ہے کہ فٹبال کی دنیا کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو فلسطین سےاظہار یکجتی کے سبب سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور وہ ورلڈ کپ میں سیاسی پابندی کا شکار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو کا جرم یہ تھا کہ وہ فلسطینی کاز کے لیے کھڑے رہے۔ اسی لیے منیجمنٹ نے انہیں ضائع کیا۔ ٹیم کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑا۔

واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ اور مراکش کیخلاف ناک آؤٹ میچ میں رونالڈو بینچ پر بیٹھے دکھائی دیے تھے۔ اس اقدام پر ٹیم منیجمنٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے

یاد رہے کہ رونالڈو 14 سال میں پہلی بار ٹیم سے ڈٖراپ کیے گئے تھے۔ اس وقت ان کے ٹیم منیجر سے اختلافات کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں