ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ڈومیسٹک پروازیں، دو خوش قسمت طیارے ممکنہ حادثے سے محفوظ رہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن کی لاہور سے کراچشی جانے والی پرواز کے کارگو کنٹینر کے ہُک ڈھیلے رہ گئے جس کے باعث طیارہ بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا تھا جب لاہور سے ملتان جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا دونوں واقعے میں طیاروں کو بہ حفاظت اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کارگو گراؤنڈ ہیڈلنگ عملے کی سنگین غلطی کا شکار لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 305 بنی جس کے پچھلے حصے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے تاہم خوش قسمت طیارہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا

تاہم دورانِ پرواز کارگو کنٹینر ہلتے رہے جس سے جہاں طیارے کو معمولی نقصان ہوا تو وہیں مسافر بھی خوف کا شکار رہے تاہم طیارہ کا کپتان پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرانے میں کامیاب رہے

- Advertisement -

ترجمان پی آئی اے نے دورانِ پرواز سامان ہلنے سے مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور معائنے کے بعد جہاز پرواز کے قابل ہوا تو اگلی فلائیٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کی جائے گی

دوسری جانب لاہور سے ملتان جانے والا نجی چارٹر طیارہ بھی ایک بڑے ممکنہ حادثے سے اُس وقت بال بال بچ گیا جب ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارے کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی اور پرندہ طیارے میں جا گھسا جس کے باعث پائیلٹ معمولی زخمی ہوگیا تاہم حاضر دماغی کا مظاہر کرتے ہوئے جہاز کو بہ حفاظت اتار لیا گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں