اشتہار

کراچی میں تاوان کیلئے مغوی تاجر کا کان کاٹنے والے 2 اغوا کار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی‌: شہر قائد میں تاوان کیلئے مغوی تاجر کا کان کاٹنے والے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے اٹھاسی لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی پر مغوی تاجر کو چھوڑ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی سی سی اور وفاقی حساس ادارے کے اہلکاروں نے بھینس کالونی میں چھاپہ مار کر 12 دسمبر کو گڈاپ سے تاجر کو اغوا کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی تاجر کو بھینس کالونی میں گھر کی ٹنکی میں رکھا تھا اور ملزمان نے تاجر حارث کو اغوا کرکے 88 لاکھ تاوان وصول کیا تھا۔

- Advertisement -

ظفر صدیق کا کہنا تھا کہ گرفتار اغوا کاروں سے دو دستی بم دو کلاشنکوف، پستول ،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور تاوان کی رقم انیس لاکھ روپے برآمد ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق اغوا برائے تاوان میں ملوث افغان گینگ سے ہے۔

ایس پی اےوی سی سی نے مزید بتایا کہ پولیس نے جس مکان پر چھاپہ مارا ملزمان نے مغوی تاجر کو اسی مقام پر رکھا تھا، مغوی تاجر کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں رکھا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے،چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان کے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملزمان نے اٹھاسی لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی پر مغوی تاجر کو حیدرآباد کے قریب چھوڑ دیا تھا جبکہ تاوان کی رقم دینے میں تاخیر پر اغواکاروں نے مغوی تاجر کا کان کاٹ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں