منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب جنگل سے 2 افراد کی ناقابل شناخت جلی ہوئی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناردرن بائی پاس کےقریب جنگل سے دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی ڈی این اے سمپلز کی مدد سے شناخت ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب جنگل سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، اس حوالے سے پولیس نے بتایا دونوں لاشیں ناقابل شناخت ہے اور ایک ماہ پرانی لگتی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی ضابطے کی کارروائی کے بعدلاشیں اسپتال منتقل کی جائیں گی، جہاں لاشوں کی ڈی این اے سمپلز کی مدد سے شناخت ہوسکے گی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق لاشیں جلی ہوئی ہیں ، جس کے باعث ظاہری طور پر وجہ موت کا تعین ناممکن ہے، مرنے والوں کی عمریں 30اور 35 سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔

خیال رہے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ناردرن بائی پاس کے علاقے سے لاشیں برآمد ہوئی ہوں ، اس سے قبل بھی پولیس کو تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں، جنہیں شہر کے ناردرن بائی پاس کے قریب پھینکا گیا تھا۔

لاشوں کے ساتھ ایک کالعدم تنظیم کا پمفلٹ ملا تھا ، جس میں لکھا تھا کہ ہلاک ہونے والے پولیس رضاکار فورس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں