جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی: ڈپٹی میئر کے حلقے میں 2سالہ بچی گٹر میں گرکر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈپٹی میئر میئرسلمان عبداللہ مراد کے حلقے میں 2سالہ بچی گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 2سالہ مسکان گٹرمیں گر کر جاں بحق ہوگئی ، تاہم بچی کی لاش نکال لی گئی ہے۔

واقعہ ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مرادکےحلقے میں پیش آیا ہے، حکام کی لاپروائی پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔

- Advertisement -

میمن گوٹھ میں گٹر میں گرنے والی دو سالہ بچی کی موت کے سوال پر مرتضیٰ وہاب نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کاکام بھی کیا کےایم سی کرلے؟ کیامیں نے یا سلمان مرادنےگٹرکےڈھکن چرائےہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ شرارت کرنے والے لوگ گٹر کے ڈھکن چرالیتے ہیں یا غائب کرلیتے ہیں ، جن سےسوال کرناچاہیے ان سے کرتے نہیں،ہم مظلوم معصوم نظر آتے ہیں۔

یاد رہے اگست میں بھی ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد کی یوسی میں بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں