اشتہار

اوبر ڈرائیور کی نابینا خاتون مسافر سے اوچھی حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ: لندن کے جنوبی علاقے کروئےڈون میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ڈرائیور نے نابینا خاتون مسافر کے موبائل سے خود کو فائیو اسٹار ریٹنگ کر کے 20 یورو اضافی منتقل کرلیے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ اوبر ڈرائیور کی شناخت کورنل میہائی کے نام سے ہوئی جس نے اوپرا سنگر وکٹوریا اورواری کے ساتھ فراڈ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے نابینا خاتون مسافر وکٹوریا کو کہا کہ اُس نے رائیڈ ختم نہیں کی، کچھ مسئلہ آرہا ہے لہذا وہ اپنا موبائل دکھائیں، خاتون نے بھروسہ کر کے اپنا موبائل دیا تو ڈرائیور نے رائیڈ اینڈ کرتے ہی خود کو 5 اسٹار ریٹنگ دی اور 20 یورو ٹپ بھی اوپرا سنگر کے والٹ سے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلی۔

- Advertisement -
Ms Oruwari was irritated over Mihai's prying questions about her loss of sight
خاتون مسافر ۔۔ تصویر بشکریہ ڈیلی مرر

خاتون نے اوبر ڈرائیور کے خلاف کروئے ڈون کی عدالت میں مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تو ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

فاضل جج نے  ڈرائیور کے اعتراف کے بعد اُس کا ڈرائیور لائسنس منسوخ کرتے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اوبر ڈرائیور کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چار فروری 2020 کو سنایا جائے گا۔

خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ میہائی نے رائیڈ کے دوران میرے ساتھ فراڈ کیا، یہ میرے لیے اس لیے پریشانی کا باعث تھا کہ مجھے اوبر پر بہت زیادہ بھروسہ تھا‘۔

Mihai claims he ended the trip on his own phone and didn't touch the singer's phone
اوبر ڈرائیور ۔۔ تصویر بشکریہ ڈیلی مرر

دوسری جانب کمپنی نے میہائی کی آئی ڈی بلاک کر کے اُس کے کام کرنے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں