27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں، برطانوی اراکین پارلیمنٹ‌ کی حکومتی پالیسی پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بار پھر حکومت سے پاکستان کے خلاف امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ ’حکومت برطانیہ پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے جبکہ پاکستان نے کرونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے بہترین اقدامات اُٹھائے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’برطانوی حکومت کاروبار کو عوام پر ترجیح دے رہی ہے‘۔

رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا کہ ’ابھی تک حکومت ٹریفک لائٹ سسٹم کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کرسکی، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور اعدادو شمار سے ہٹ کر ہے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ریڈ لسٹ میں نام : پاکستان سے برطانیہ جانے والے افراد کیلئے اہم خبر

انہوں نے کہا کہ ’ہم حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے کہ وہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے تاکہ سفری پابندیاں ختم ہوں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرایا، جس کے تحت مختلف ممالک کو گرین، امبر اور ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر بھارت میں کرونا پھیلنے اور بڑی تعداد میں اموات ہونے کے باوجود بھی برطانوی حکومت نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے، جس کے بعد وہاں کے عوام نے حکومت پر تنقید شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں